اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے نظریے کے مطابق جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور مساوات ملک کے بانیوں کی خواہشات ہیں، جنہیں پورا کرنا ہے، پاکستان تقسیم اور نفرت کا متحمل نہیں، اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پہلا متفقہ آئین قوم کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے، شہید بینظیر نے 1973ء کے آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غربت اور جہالت کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔