کراچی (اُمت نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا ہے کہ عہد کریں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
سندھ ہائی کورٹ میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے پرچم کشائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے تکلیفیں سہہ کر ملک کو آزاد کرایا۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریحان عزیز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے پورے ملک کو جشن آزادی مبارک ہو۔
ریحان عزیز ملک کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمارے بزرگوں کی محنت کی یاد دلاتا ہے، ہماری ذمے داری بنتی ہے کہ ملک کی خدمت کریں۔