اسلام آباد(اُمت نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منکی پاکس وائرس روک تھام کیلئے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردیں۔
ترجمان سی اے اے نے کہاکہ ایئرلائنز تمام مسافروں کو فیس ماسک فراہم کریں،بین الاقوامی پروازوں کی آمد پر ایئرلائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی کمپنیز کا عملہ فیس ماسک لازمی پہنیں ،ایئرپورٹس پر عملے اور مسافروں کو سینیٹائزر سے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے ۔
ترجمان نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے ،منکی پاکس کی علامات والے مسافروں کو بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت کے تحت آئیسولیٹ کیا جائے گا۔