فارم 45 اور47 کا تنازع حکومتوں کو بے وقعت بنا چکا ہے، لیاقت بلوچ

 

کراچی (اُمت نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے.

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیاقت بلوچ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق لیاقت بلوچ اور احسن اقبال کی دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات ہوئی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 کا تنازع حکومتوں کو بے وقعت بنا چکا ہے۔