پنجاب، ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔