افغانستان، باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی،دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی ، ترجمان طالبان

               
August 18, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے نصیحت کے باوجود باجماعت نماز میں شرکت نہ کرنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کردیا۔

’’العربیہ نیوز‘‘ کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی لیکن دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ برآمدات میں اضافہ ہوا اور ملک کی مجموعی صورت حال بہت اچھی ہے۔