مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں نام نہیں بتا سکتا، فائل فوٹو
مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں نام نہیں بتا سکتا، فائل فوٹو

لگتا ہے فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے، عمران خان

راولپنڈی:سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہاہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں،لگتا ہے فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کسی اور کمانڈر کو نہیں جانتا، اتنا جانتا ہوں فیض حمید قابل جنرل تھے،ان کے اقدامات سے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ مزید جڑ رہےہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں،الزام لگایا جارہا ہے وہ فیض حمید سے معلومات لیتی تھیں،ان کاکہناتھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ لے جانے کیلیے کیا جارہا ہے۔