آزاد کشمیر(اُمت نیوز)آزاد کشمیر سمیت مظفرآباد شہر اور گردونواح میں 7 منٹ میں 2 زلزلوں کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے جہلم ویلی، چناری، ہٹیاں بالا، اٹھمقام، کنڈل شاہی، کیرن، شاردہ، کیل، گریس ویلی، وادی نیلم، وادی لیپہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر16 منٹ پر جبکہ دوسر اجھٹکا 6 بج کر23 منٹ پرمحسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.3 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکزبارہ مولا کے شمال میں تھا،اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں باہر نکل آئے۔