اسلام آباد(اُمت نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے قوم کے محسن راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے راشد منہاس شہید کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی گئی۔
صدر آصف زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم راشد منہاس شہید کے جذبۂ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے، قربانیوں کو ياد رکھے گی۔