پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب ٹاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی