پنجاب حکومت کا تقرر و تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن معطل

لاہور(اُمت نیوز)ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کاتقرر و تبادلوں سےمتعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تمام تقرر و تبادلوں سے روک دیا گیا،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تمام تقرریوں و تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یونیورسٹی میں کئے گئے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ڈاکٹر نخشاب کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو جواب طلب کیا گیاہے۔