راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے متعلق بیان پر سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل آیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بانی چیئرمین کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں،اگر بانی چیئرمین کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا،سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہناہے کہ ساری دنیا کو پتہ چلے گا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کراتا رہا ہے۔