لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے متعلق غیرضروری درخواست دائر کرنے پر نیب کو 2لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔
قومی احتساب بیورو(نیب)نے پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے نیب کی درخواست غیرضروری قرار دے کر خارج کردی،عدالت نے کہاکہ نیب کی درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔