اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وزیرِ داخلہ کی زیر صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ کے معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمے داری ہے، جس کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔