لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مونس الٰہی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے اشتہاری 6ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیدیا،اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، مونس الٰہی، عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔
عدالت نےمونس الہٰی ،صغیم عباس کی جائیدادیں ،بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔قصور میں مونس الہٰی کی 26 کینال سے زائد اراضی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی، بعد ازاں جج اسپیشل سینٹرل عدالت تنویر احمد شیخ نے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔