حیدرآباد: حیدرآباد میں 29ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 16ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں پچھلے کئی ماہ سے ڈیرے ڈالنے والے پولیو وائرس نے بچوں پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے،حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کے رہائشی زبیر کی 29ماہ کی بیٹی منیزا میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کے سیوریج پانی میں موجود پولیو وائرس وائی بی تھری اے فور بی کے حملے سے بچی کی ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں اور اس طرح سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ پورے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر لالہ جعفر کے مطابق منیزا کو کسی بیماری کے باعث سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں سے کمزوری کی اطلاع ملنے پر بچی کے سیمپل لے کر اسلام آباد لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیو وائرس