ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، فائل فوٹو
ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، فائل فوٹو

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کی تیاریاں مکمل لیں، محکموں میں پاکستان انجینئرنگ کونسل نیشنل فرٹلایزر سمیڈا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ محکموں کو بندش کے لیے ایک ہفتے سے 3 ماہ کا وقت دے دیا گیا، ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز بندش پر 18 ہزار سے زائد ملازمین نے احتجاج پر غور شروع کردیا۔

دوسری جانب جنرل سیکریٹری آل پاکستان ورکرز الائنس عاطف شاہ  نے کہاہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کے خزانے پر بوجھ نہیں۔

عاطف شاہ نے کہاکہ ہم حکومت سے پیسے نہیں لیتے تمام ملازمین کی تنخواہین سیلف جنریٹڈ ہیں،ان کاکہناتھا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی 20ارب روپے کی مقروض ہے، جنرل سیکریٹری آل پاکستان ورکرز نے کہاکہ ہزاروں ملازمین تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔