رحیم یار خان: چے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہدا کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کیلیے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زاید ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ پورے پاکستان کیلیے ایک سانحہ ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے جو چاہیے ہم دیں گے، رینجرز بھی موجود ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس ٹیکل کررہی ہے، جس نے بھی یہ کیا ہے اس کا انجام برا ہوگا۔