پنجاب: شہدائے کربلا کے چہلم کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور سالانہ عرس صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں چہلم پر 680 مجالس منعقد اور 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوس کے لیے 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کو سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 44 مجالس اور 5 جلوسوں کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔