آسٹریلیا : کرکٹ کو بطور مضمون پڑھانے کا فیصلہ

 

آسٹریلیا(اُمت نیوز)کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کو سکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے ، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔

حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں، وکٹوریہ پہلا ادارہ ہے، جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، آسٹریلیا اب تک 6 ورلڈ کپ، ایک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔