لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا 2 صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم کے مطابق عدالت نے اٹارنی جنرل کو 30 اگست کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
جسٹس شکیل احمد نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حصوں کا فیصلہ دے دیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ممبر بینچ کے فیصلے کے پارلیمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے ختم نہیں کر سکتے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ترمیم کو کلعدم قرار دیا جائے۔