اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ ویئر تیار

اسلام آباد: (پ ر ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےاسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کے لئےہارڈ وئیرر کی انسٹالیشن جلد شروع کر دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈیجیٹل پارکنگ شہر کے مصروف مراکز اور مارکیٹس میں متعارف کروائی جائے گی.

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔چئیر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ دوسرے شہروں اور بین الاقوامی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ قوانین اور چارجرز کو بھی حتمی شکل دی جائے.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مارکیٹس اور مراکز کی تعمیر و مرمت، اپلفٹ اور تزئین و آرائش کے لئے استعمال کیا جائے گا.

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے میں بزرگوں، عورتوں اور بالخصوص خصوصی افراد کو ترجیح دینے کا نظام بھی بنایا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔