عطاء الرحمن صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور ضلع باجوڑ کے ساتھی پریس کلب باجوڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون 2022 کے بعد والے ملازمین سے سی پی فنڈ کیساتھ غیر قانونی طور پر جی پی فنڈ، بنولنٹ فنڈ اور آر بی & ڈی سی فنڈ کی کٹوتیاں بند کی جائیں۔
پراپر چینل پر جانے والے وہ ملازمین جن کی سروس 9 سال 6 ماہ سے کم اور اور وہ پہلے سے پنشن ایبل ملازم ہو اس کے پنشن کو ختم کرکے سی پی فنڈ میں ڈالنا غیر قانونی اقدام ہے، ان ملازمین کے پنشن کو بحال رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان مسائل کے حل کیلئے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے لیڈر شپ کیساتھ فوری میٹنگ رکھے اور اساتذہ کے ان مسائل کو حل کرائے
عطاءالرحمن صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا سی پی فنڈ کے غیر قانونی نفاذ کے خلاف اور ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کیلئے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 جو کہ 12 ستمبر 2022 کو منظوری کے وقت سی پی فنڈ کے شق بذریعہ صوبائی اسمبلی ترمیم ختم کیا گیا۔ اور ایکٹ کے مطابق تمام اساتذہ ابتدائی تاریخ تقرری سے ریگولر کرائے گئے اور سینیارٹی سمیت پے اینڈ الاونسز بھی ابتدائی تاریخ تقرری سے دئے گئے۔ لیکن نگران حکومت میں AG آفس نے 15 اگست 2023 کو ایک غیر قانونی اور خود ساختہ نوٹیفیکیشن اکاونٹ آفسز کو بھیجا کہ خیبر پختونخوا ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 کے تحت جتنے بھی اساتذہ 8 مارچ 2017 کے بعد بھرتی ہوئے ہیں ان سب کو سی پی فنڈ میں ڈالا جائے اور ان تمام اساتذہ سے سی پی فنڈ کی کٹوتی بھی کی جائے۔ حالانکہ سی پی فنڈ ایکٹ (سول سرونٹس ایکٹ 1973 ترمیم 2022 میں سیکشن 19 (1) اور (2) کے مطابق یہ قانون اس ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین پر لاگو ہے۔ AG آفس کا یہ اقدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور صوبائی اسمبلی کے مفتقہ پاس کردہ قانون کے خلاف ہے۔ حالانکہ ٹیچرز ریگولرائزیشن آردڑز کے پیرا نمبر 2 میں بھی واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جو اساتذہ 7 جون 2022 سے قبل بھرتی شدہ ہیں تو ان کا پنشن اور گریجوٹی ہوگی۔اس لیٹر کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن نے سیکرٹری فنانس کو 28 دسمبر 2023 اور اس کے بعد 19 جنوری 2024 کو دوبارہ تفصیل کیساتھ لیٹر بھیجا، ریمائنڈر بھی بھیجے لیکن ابھی تک محکمہ فنانس نےAGآفس کے اس غیر قانونی سرکلر کو ختم نہیں کیا اور سیکرٹری ایجوکیشن کے لیٹرز ابھی تک پنڈنگ میں رکھے ہیں۔ ابھی سپیشل سیکرٹری فنانس نے 4 جولائی کو اس حوالے سے لیٹر کیا ہے جو کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 ترمیم 2022 ( سی پی فنڈ ایکٹ) کے منافی ہے۔
ان مسائل کے حوالے سے یکم ستمبر کو اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرنا کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ تاکہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ اپنی فریاد کو عمران خان تک پہنچا سکیں۔
بیرسٹر گوہر چئیرمین پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق ینگ ٹیچرز کے مسائل حل کرے۔ بصورت دیگر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا جائے گا۔