خیرپور،2 گروپوں کےدرمیان فائرنگ،تین افراد قتل،دو زخمی

خیر پور(اُمت نیوز)خیرپور کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ،2 زخمی ہوگئے

خیرپور کے علاقے رپڑی کے مقام پر گھات لگائے ملزمان نے حملہ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، اطلاع ملنے پر دوسرے گروپ کے لوگوں نے جوابی حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں گشیدگی پھیل گئی ۔

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق بھٹی برادری کے درمیان کئی سالوں سے تصادم چل رہا ہے، آج دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے

اب حالات کنٹرول میں ہیں دونوں گروپوں سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔