حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی،30افراد جاں بحق

اسلام آباد(اُمت نیوز)حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر نے سے30افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
مقامی ذرائع کا کہنا ہےمسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا،حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہو سکیں ۔حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 30افراد سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔