تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران خوارج کے دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (امت نیوز) تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب پولیس سے مقابلے کے دوران فتنۃالخوارج کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 24 اگست کو فتنۃ الخوارج کا ایک گروہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے موجود تھا، ایس ایچ او تحصیل وہوا ضلع تونسہ کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنۃالخوارج کو شدید دھچکا لگا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔