اسلام آباد: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلیے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔