شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ نے رزمک بازار میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos