فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کیپٹن دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کولپور کے مقام پر ملی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، 3 افراد کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔