راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں فائرنگ کرکے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا۔