شاہین آفریدی کا بیٹا نانا کے گھر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

کراچی(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا علی یار اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔

بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے، 6 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے ان کے 24 سالہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی 3 فروری 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔