بارش کے پیش نظر حکومت سندھ کی تیاریاں مکمل ہیں،شرجیل میمن

کراچی (اُمت نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بارش کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ کی تیاریاں مکمل ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے، ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نکاسیٔ آب کے لیے ٹاؤنز کو ضروری مشینری دی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے نکاسیٔ آب کے سسٹم کو بہتر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں آج سے 31 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔