بلوچستان شہداء کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

پشاور(اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 ،10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔