گھوٹکی (اُمت نیوز)گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی صحافی بچل گھنیو کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کے مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
لاش تحصیل اوباڑو میں منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے۔
واقعہ کے بعد صحافی تحصیل اسپتال اوباڑو پہنچ گئے ہیں۔ صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔
یاد رہے کے دو ماہ قبل بھی میرپور ماتھیلو کے صحافی نصرالله گڈانی کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کہ قتل کر دیا تھا۔