کوئٹہ(اُمت نیوز)بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی، کمانڈر بلوچستان کور نے شرکت کی۔
آئی جی ایف سی بلوچستان، آئی جی و دیگر سول و ملٹری حکام نے بھی شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔