عمران عباس کی عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔

عمران عباس کو عراق کی حکومت کی جانب سے بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق کے وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ ’اربعین‘ میں شرکت کرنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔