اسلام آباد کے علاقے ہمک میں بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے پانچ افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا،جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف اورایک کا تعلق کراچی سے تھا۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے، ریسکیوعملے نے زخمیوں کی طبی امداد دی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشہ کئی گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔