بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے، دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے، دوبارہ گنتی میں یٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے، ریٹرنگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔