فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور

اسلام آباد:الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سیسنیٹ سے بھی متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور کیا۔

اس کے علاوہ واپڈا یونیورسٹی بل 2024 پر چئیرپرسن قائمہ کمیٹی تعلیم بشریٰ بٹ نے رپورٹ پیش کی، جبکہ چئیرمین قائمہ کمیٹی مواصلات پرویز رشید نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کردی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں حیدر آباد سکھر موٹروے کی عدم تکمیل پر رپورٹ پیش کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے پاس ہوا، قومی اسمبلی پہلے ہی یہ بل منظور کرچکی ہے۔