تربت نیول بیس پر حملے کی خبریں جھوٹی نکلیں

تربت (اُمت نیوز)نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جانے کا انکشاف ، تمام خبریں جھوٹی نکلیں
تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگینڈے کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے،خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں وہ بھی جعلی ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجینس کی بنیادوں پر بلوچستان میں موثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کو ہنٹ کیا جا رہا ہے، ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔