پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کچے میں آپریشن سے انکار

لاہور(اُمت نیوز) پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کے کچے کے علاقے مین ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار کردیا اور راستے میں اتر گئے۔

فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے میں آپریشن کیلیے روانہ کیے گئے 25 اہلکاروں نے راستے میں کچے کے علاقے جانے سے انکار کیا اور چار روز قبل ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بس سے اتر کر چلے گئے تھے۔

اہلکاروں نے اپنے متعلقہ انچارج کو جواب دیا کہ ہم اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں مگر کسی بھی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 25 اہلکاروں کے رویے اور انکار پر متعلقہ انچار نے ایک رپورٹ تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھیجی جس میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔