کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی،کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہیں، فائل فوٹو
کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی،کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہیں، فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے، گورنر

لاہور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم پڑوسی نہیں بدل سکتے مگر حالات ٹھیک کرسکتے ہیں، وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس اے پی سی بلانا ہوگی، 9 مئی ملک دشمنی کا واقعہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، مگر یہ ایک سال جیل کاٹنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت اچھے حالات نہیں، صوبہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے گزر رہا ہے، فوج اور پولیس پر حملے ہورہے ہیں، گورنمنٹ کی رٹ خیبرپختونخوا میں ختم ہوگئی ہے، 2013 میں پرامن صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان لوگوں نے اے پی سی کے بچوں کے قاتلوں کو واپس بسایا۔

فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک مقصد لوٹ مار کس طرح کرنی ہے، ان کے اپنے وزرا کرپشن کی داستانیں بیان کر رہے ہیں، وزیراعلی صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے ڈر رہے ہیں۔