فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسنگ پرسن طیب بلوچ خود کش حملے میں ملوث نکلا

کوئٹہ: لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔ رواں سال اپریل میں جس شخص کے نام سے مسنگ پرسن کی ایف آئی آر درج کرائی گئی آج اسی شخص کی شناخت ہوئی۔

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف الیاس لالہ ولد مولا بخش کو لاپتہ شخص قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہو گئی۔ طیب بلوچ عرف الیاس لالہ نوشکی کا رہائشی تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ اپنے سرکردہ دہشت گردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال کر اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرتی ہے۔

اس سے قبل بھی بی ایل اے لاپتہ افراد کے نام پر اپنی سیاست چمکا چکی ہے اور متعدد لاپتہ افراد دہشت گردی کرتے ہُوئے مارے گئے ہیں جن میں دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ، امتیاز احمد ولدرضا محمد ، عبدالودود ساتکزئی شامل ہیں۔