کراچی: سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں میں سولر سسٹم تقسیم کردیے۔
اس حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ناصر شاہ نے چیئرمین کا استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہوم سولر سسٹم کا سوئچ آن کر کے افتتاح کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں سولر سسٹم تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ مل کر اس اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، آف گرڈ علاقوں میں پہلے سولر سسٹم لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں ہیں، جب ہمارے سستی بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے پھر 100 سے 200 یونٹ فری بجلی دیں گے۔