راولپنڈی: بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں کو شامل کر لیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل، شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔