الگ الگ ملاقاتوں کے دوران تربیت، سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، دفاعی صنعت سمیت عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،فوٹو آئی ایس پی آر
الگ الگ ملاقاتوں کے دوران تربیت، سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، دفاعی صنعت سمیت عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،فوٹو آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سلطنت عمان

راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سید شہاب بن طارق بن تیمور سے ملاقات کی، انہوں نے وزیر شاہی دربار جنرل سلطان بن محمد النامانی سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورہ کے دوران چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی، سروسز چیفس اور چیئرمین آف ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الگ الگ ملاقاتوں کے دوران تربیت، سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، دفاعی صنعت سمیت عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔