فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی ریاست گجرات میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

بھارتی ریاست گجرات میں چار روز کے دوران شدید بارش اوراربن فلڈنگ سے مرنےوالوں کی تعداد39 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق32 ہزار 933 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

شدید بارشوں سے گجرات کے ضلع کچھ کا ساحلی قصبہ مانڈوی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں محلے گاڑیاں سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

ریاست میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے،سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے۔