فائل فوٹو
فائل فوٹو

گولارچی، نوتکانی سیم نالے اور آسیلی سیم نالے میں شگاف،متعدد دیہات زیر آب

بدین، گولارچی میں نوتکانی سیم نالے اور آسیلی سیم نالے میں 2 شگاف پڑ گئے۔ شگاف کے باعث متعدد دیہات، کپاس اور چاول کی فصلیں زیر آب آگئیں۔

محکمہ ڈرینیج اور علاقہ مکین شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔ فوکل پرسن رین ایمرجنسی اور صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ شگاف کے مقام پر پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے شگاف پر کرنے کیلیے مشینری اور عملے کو طلب کرلیا۔ انھوں نے شگاف پر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔