اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون کے طاقتور اسپیل کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اگلے سلسلے کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔
ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں یکم ستمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر صاحبزادہ خان نے کہا بارشوں کا سلسلہ معمول سے زیادہ ہے ،اگست میں ملک بھرمیں 60فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں، خیبرپختونخوا میں معمول کی بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، پنجاب میں 56فیصد بارشیں ہوئیں ،منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 170کلو میٹر فاصلے پر ہے ،سائیکلون گوادر کے قریب سمندر میں بنا ہے ،سندھ اور بلوچستان کا موسم 2 روز میں بہتر ہو جائے گا۔