راولپنڈی (اُمت نیوز)بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا تاہم دوسرے روز جڑواں شہروں میں موسم صاف ہے اور سورج بھی نکلا ہوا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی اور راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی نہیں ہے۔
دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈزمین نے آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا ہے، گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا۔
دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔